اردو

urdu

ETV Bharat / international

Haiti Earthquake ہیتی میں زلزلہ، چار افراد ہلاک - ہیتی میں زلزلہ

ہیتی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس زلزلے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی۔ Earthquake in southern Haiti

ہیتی میں زلزلہ، چار افراد ہلاک
ہیتی میں زلزلہ، چار افراد ہلاک

By

Published : Jun 7, 2023, 1:03 PM IST

پورٹ او پرنس: ہیتی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب شدید زلزلے میں چار افراد ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔ ہیتی کے ڈائریکٹوریٹ فار سول ڈیفنس نے کہا کہ 4.9 شدت کے طاقتور زلزلے کی وجہ سے چار افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے منگل کو کہا کہ زلزلہ ہیتی کے شہر جیریمی سے 13.7 کلومیٹر (09:11 جی ایم ٹی) پر آیا، جس کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ہیتی حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور اس کا مرکز نو کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ڈائریکٹوریٹ نے ٹویٹ کیا کہ مقامی سول ڈیفنس حکام کے مطابق آج صبح آنے والے زلزلے کی وجہ سے جیریمی شہر میں دو مکانات منہدم ہو گئے جس سے چار افراد ہلاک اور دیگر 36 زخمی ہو گئے۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ زلزلے سے جیریمی اور لیس کیز شہروں کے درمیان ہائی وے 7 بلاک ہوگیا ہے۔

تقریباً دو سال قبل جنوبی ہیتی میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 2,200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جس میں سب سے زیادہ نقصان لیس کایز کو ہوا تھا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی۔ یہ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 10.05 بجے آیا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details