اردو

urdu

ETV Bharat / international

Bus Accident in Balochistan بلوچستان میں بس کے کھائی میں گرنے سے چالیس مسافروں کی موت

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ bus falls into ditch in Balochistan

بلوچستان میں بس کے کھائی میں گرنے سے چالیس مسافروں کی موت
بلوچستان میں بس کے کھائی میں گرنے سے چالیس مسافروں کی موت

By

Published : Jan 29, 2023, 1:32 PM IST

اسلام آباد:پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اتوار کی صبح ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث لسبیلہ کے قریب پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ افسران کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ متاثرین کو نکالنے کے لیے امدادی اور بچاؤ کارروائیاں مکمل کر لی گئیں ہیں، بس میں تقریباً 50 کے قریب مسافر سوار تھے۔ مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون اور ایک بچے سمیت تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی کہ لسبیلہ میں چنیکی اسٹاپ کے قریب کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، اب تک 40 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 3 کو زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Peru Bus Accident پیرو میں بس کے کھائی میں گرنے سے چوبیس افراد ہلاک

واضح رہے کہ پیرو کے شمالی علاقے میں ہفتے کی صبح ایک دردناک حادثہ سامنے آیا۔ جہاں ایک بس جس میں 60 مسافر سوار تھے، پہاڑ سے نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 24 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقامی میڈیا کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔ پیرو کی ٹرانسپورٹ سپروائزری ایجنسی (ایس یو ٹی آر اے این) نے ایک بیان میں حادثے کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ یہ حادثہ پیرو کے شمال میں ال الٹو ضلع میں پیش آیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details