خرطوم (سوڈان): ملک کی مشرقی بحیرہ احمر ریاست میں پورٹ سوڈان کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے، سوڈانی مسلح افواج نے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خرطوم، سوڈان کی فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جنگ کے 100ویں دن میں داخل ہوا۔ سوڈانی فوج کے ترجمان کے دفتر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ہوائی اڈے پر ایک مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔
بیان کے مطابق، نو ہلاک ہونے والوں میں چار فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، تاہم اس حادثے میں ایک لڑکی بچ گئی۔ سنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں اس سال 15 اپریل سے دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان مہلک جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پورٹ سوڈان ہوائی اڈہ کو ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے یہ ایئرپورٹ خرطوم سے تقریباً 890 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ جب کہ خرطوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مسلح تصادم کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔