ایران کے جنوب مشرقی شہر میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح علیحدگی پسندوں کے حملے میں ملک کے اسلامی انقلابی گارڈ کے تین ارکان سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کے روز کہا کہ حملہ جمعہ کو ہوا۔ حملہ آور زاہدان شہر میں ایک مسجد کے قریب نمازیوں کے درمیان چھپ کر قریبی پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔Attack on Police Station in Iran
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے صوبائی گورنر حسین مودریسی کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں 19 افراد ہلاک اور رضاکار بسیجی فورس کے اہلکاروں سمیت 32 محافظ زخمی بھی ہوئے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس حملے کا تعلق ایران میں ایک نوجوان ایرانی خاتون کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں سے تھا۔