اردو

urdu

ETV Bharat / international

Flood in Iran: ایران میں سیلاب سے کم از کم 21 افراد ہلاک، تین لوگ لاپتہ - ایران کے صوبے فارس میں سیلاب

ایران کے جنوبی صوبے فارس میں سیلاب Flood in Iran سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے جب کہ یمن میں بھی زیادہ بارش کی وجہ سے کچھ حصوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اب تک کم سے کم 8 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

several killed and missing in flooding in Iran
ایران میں سیلاب سے کم از کم 21 افراد ہلاک، تین لاپتہ

By

Published : Jul 24, 2022, 10:48 PM IST

تہران: ایران کے جنوبی صوبے فارس میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے اور مزید تین افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو اور راحتی ذرائع نے ہفتہ کو سرکاری میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مہدی ولی پور نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 89 افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ مہر خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے استبان کے گورنر یوسف کارگر نے کہا کہ برآمد ہونے والی 13 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے 55 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وہیں یمن میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ملک کے کچھ حصوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ بات مقامی صحت کے حکام نے آج بتائی۔ مرنے والوں میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں، جو دارالحکومت صنعا کے مغربی حصے میں شدید بارش کے باعث گھر کے منہدم ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گئی تھیں،جبکہ صنعا سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب میں واقع صوبہ دمار میں سیلاب میں بہہ جانے کے بعد مزید چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details