بنگلہ دیش کے شمالی ضلع پنچ گڑھ میں کشتی الٹنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق کم از کم 30 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پنچ گڑھ کے ڈپٹی کمشنر ظہیر الاسلام نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر پیش آیا۔ پنچ گڑھ کے بوڈا پولیس اسٹیشن کے ایک افسر سوجوئے کمار رائے نے ژنہوا خبر رساں ایجنسی کو بتایا، "اب تک خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اہلکار کے مطابق 100 افراد کو لے جانے والی کشتی دوپہر 1.30 بجے کے قریب الٹ گئی۔ واقعے کے بعد زیادہ تر مسافر تیرنے میں کامیاب ہوگئے۔Boat Capsized in Bangladesh
Boat Capsized in Bangladesh بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے کم از کم بیس افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ - بنگلہ دیش میں کشتی الٹی
بنگلہ دیش میں دریائے کراتویا میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور تقریباً 30 مسافر اب بھی لاپتہ ہیں، کشتی میں سو افراد سوار تھے۔ Boat Capsized in Bangladesh
بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے کم از کم بیس افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
بنگلہ دیش میں کم حفاظتی معیارات اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے کشتیوں کے حادثات عام ہیں۔ اس سال اب تک بنگلہ دیش میں کئی چھوٹے کشتیوں کے حادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بحریہ کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی لاکھوں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کشتیوں میں سے 95 فیصد سے زیادہ حفاظتی ضوابط پر پورا نہیں اترتی ہیں۔
Last Updated : Sep 25, 2022, 7:15 PM IST