اردو

urdu

ETV Bharat / international

Haitian Migrants Died in Boat Accident: بہاماس کے ساحل پر سترہ ہیتی مہاجرین مردہ پائے گئے - بہاماس کے ساحل پر ہیتی مہاجرین مردہ پائے گئے

بہاماس کے ساحل سمندر سے کم از کم 17 ہیتی تارکین وطن Haitian Migrants کی لاشیں ملی ہیں، جن میں 15 خواتین، ایک مرد اور ایک شیر خوار بچہ شامل ہے، جب کہ 25 افراد کو بچا لیا گیا اور بہت سے لوگ کے اب بھی لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔Haitian Migrants Died in Boat Accident

several Haitian migrants found dead off Bahamas coast
بہاماس کے ساحل پر سترہ ہیتی مہاجرین مردہ پائے گئے

By

Published : Jul 25, 2022, 5:09 PM IST

ناساؤ: بہاماس کے وزیراعظم فلپ ڈیوس نے کہا کہ سلامتی دستہ کو ساحل سمندر سے کم از کم 17 ہیتی تارکین وطن Haitian Migrants کی لاشیں ملی ہیں۔ ڈیوس نے اتوار کے روز کہا کہ امدادی کارکنوں کے مطابق تارکین وطن کی موت اس وقت ہوئی جب مشتبہ انسانی اسمگلنگ کے آپریشن کے دوران سمندر میں ان کا جہاز ڈوب گیا۔Haitian Migrants Died in Boat Accident

سی این این نے ڈیوس کے حوالے سے بتایا کہ رائل بہاماس پولس فورس اور رائل بہاماس ڈیفنس فورس کو نیو پرویڈنس سے سات میل کے فاصلے پر مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کشتی حادثے کے ایک واقعے میں 15 خواتین، ایک مرد اور ایک شیر خوار بچے کی لاشیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور بہت سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Boat Tragedy In Mediterranean Sea: بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 90 سے زائد تارکین وطن ہلاک

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دو انجن والی اسپیڈ بوٹ 60 افراد کے ساتھ میامی، فلوریڈا جاتے ہوئے ویسٹ بے اسٹریٹ پر علی الصبح 1 بجے ڈوب گئی۔ ڈیوس نے کہا، "میں اپنی حکومت اور بہاماس کے لوگوں کی جانب سے ان لوگوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جو اس سانحے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ ہم انسانی اسمگلنگ کی اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں ہماری قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرکے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا جاتاہے۔ اس میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی"۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کا سفر نہ کریں۔بہاماس کے پولیس کمشنر کلیٹن فرنینڈر کے مطابق 20 فٹ لمبی اسپیڈ بوٹ میں تقریباً 50 سے 60 افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچائے گئے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details