میکسیکو سٹی:میکسیکو کی شمال مشرقی ریاست تامولیپاس میں ٹریلر اور ٹرک میں آگ لگنے سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پبلک سیکورٹی کے ریاستی سکریٹریٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ’’حادثہ اتوار کی صبح ہائی وے 83 سے منسلک ہیڈلگو- زراگوزا سیکشن پر پیش آیا۔ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور آگ لگنے سے گاڑیوں میں موجود افراد جل گئے۔ ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، لیکن ریاستی حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور رفتار کی حد اور اشاروں کی پابندی کریں۔ مقامی حکام کے مطابق، دونوں گاڑیاں ریاست کے دارالحکومت سیوڈاڈ وکٹوریہ کے مضافات میں ایک ہائی وے پر آپس میں ٹکرا گئیں اور تصادم کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔ جب افسران جائے حادثہ پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ٹرک جائے وقوعہ پر نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وین میں سوار مسافروں میں بچے بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں مغربی میکسیکو میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہاں سیاحوں کی ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ نیریٹ اسٹیٹ کے پراسکیوٹر کے دفتر نے یہ اطلاع دی تھی۔ یہ حادثہ دارالحکومت نیریٹ، ٹیپک اور پورٹو والارٹا شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ نیریٹ پراسکیوٹر آفس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سیاحوں کی بس کے حادثے میں 11 خواتین اور سات مرد ہلاک ہو گئے۔