اردو

urdu

ETV Bharat / international

Mexico Bus Accident میکسیکو میں بس حادثے میں اٹھارہ لوگوں کی موت

میکسیکو میں پیش آئے سڑک حادثے میں کم از کم 18 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ نیریٹ، ٹیپک اور پورٹو والارٹا شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک سیاحوں کی بھری بس کھائی میں جا گری۔ bus accident in Mexico

میکسیکو میں بس حادثے میں اٹھارہ لوگوں کی موت
میکسیکو میں بس حادثے میں اٹھارہ لوگوں کی موت

By

Published : May 1, 2023, 11:51 AM IST

Updated : May 1, 2023, 1:22 PM IST

میکسیکو سٹی: مغربی میکسیکو میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔ نیریٹ اسٹیٹ کے پراسکیوٹر کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔ یہ حادثہ ہفتہ کی رات و دارالحکومت نیریٹ، ٹیپک اور پورٹو والارٹا شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ نیریٹ پراسکیوٹر آفس نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ سیاحوں کی بس کے حادثے میں 11 خواتین اور سات مرد ہلاک ہوئے۔ مزید 33 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس کے مطابق، بس گواڈالاجارا شہر سے نیریت ریاست کی کمپوسٹیلا میونسپلٹی کی طرف جاتے ہوئے تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

شہری تحفظ کے اہلکار پیڈرو نونیز نے بتایا کہ بس پڑوسی ریاست جالیسکو کے شہر گواڈالاجارا سے 220 کلومیٹر دور جا رہی تھی۔ سیاحوں کو لے جانے والی بس اچانک سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری۔ واضح رہے 21 فروری 2023 کو میکسیکو کی وسطی ریاست پیوبلا میں ایک بس کے حادثے میں کم از کم 17 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔ پیوبلا ریاست کے سیکریٹری داخلہ جولیو ہورٹا کے مطابق مرنے والے تمام تارکین وطن تھے، جن میں وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکہ کے لوگ شامل تھے۔ 45 میں سے 15 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، اور دو دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پانچ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تارکین وطن اکثر میکسیکو کے راستے امریکی سرحد تک پہنچنے کے لیے ٹرکوں اور بسوں کا استعمال کرتے ہیں۔

Last Updated : May 1, 2023, 1:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details