اردو

urdu

ETV Bharat / international

Dust Storm in Illinois الینوائے میں طوفان کی وجہ سے چھ افراد ہلاک - گرد آلود طوفان پر الینوائے اسٹیٹ پولیس کا بیان

الینوائے میں گرد آلود طوفان کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں وہیں 90 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وہیں تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Dust Storm in America

الینوائے میں طوفان کی وجہ سے چھ افراد ہلاک
الینوائے میں طوفان کی وجہ سے چھ افراد ہلاک

By

Published : May 2, 2023, 9:47 AM IST

واشنگٹن: الینوائے اسٹیٹ پولیس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ گرد آلود طوفان کی وجہ سے ہائی وے پر گاڑیاں ٹکرا کر ڈھیر لگنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور 90 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بیان میں کہا گیا کہ "تقریباً 30 کمرشل موٹر گاڑیاں اور 40 سے 60 مسافر گاڑیاں ٹکرائی ہيں۔ ان میں دو ٹرک ٹریکٹر سیمی ٹریلر بھی شامل ہیں جن کے ٹکرانے کے نتیجے میں آگ لگ گئی،" رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ چھ ہلاکتیں ہوئی ہیں، یہ سب شمال کی طرف جانے والی سڑکوں پر واقع ہوئی ہیں۔" ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گاڑی ٹکرانے کی وجہ ہائی وے کے ارد گرد کھیتوں سے دھول اڑانے والی تیز ہوا کی وجہ سے ہے، جس کے نتیجے میں حد بصارت صفر ہو گئی تھی۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 30 سے زائد افراد کو معمولی سے لے کر جان لیوا زخم آئے ہیں، جنہيں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریلیز میں مزید کہا گیا کہ زخمی ہونے والوں کی عمر دو سال سے لے کر 80 سال تک کے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل کے پہلے ہفتے میں امریکہ کے ارکنساس اور الینوائے میں طوفان نے تباہی مچائی تھی۔ اس طوفان کی وجہ سے تقریباً 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ آرکنساس میں ان تیز رفتار طوفانوں کے راستے میں بہت سے مکانات اور شاپنگ سینٹرز ہموار ہو گئے اور الینوائے میں 'ہیوی میٹلز' کنسرٹ کے دوران ایک تھیٹر کی چھت گر گئی تھی اور اس دوران ایک شخص کی موت جب کہ 28 زخمی ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details