ایران کے تباس صوبے میں ایک مسافر ٹرین کے پٹری سی اترنے کی وجہ سے 17 افراد کی موت اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ Train Derails in Iran تہران ٹائمز کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5.30 بجے پیش آیا۔
Train Derails in Iran: ایران میں ٹرین حادثہ، سترہ مسافر ہلاک، درجنوں زخمی - ایران میں ٹرین حادثہ
مشرقی ایران میں ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے 17 افراد ہلاک جب کہ دررجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ متعدد افراد شدید زخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ Train Derails in Iran
ایران میں ٹرین حادثہ، سترہ مسافر ہلاک درجنوں زخمی
اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی ارنا نے تباس کے گورنر علی اکبر رحیمی کے حوالے سے بتایا کہ صبح سویرے حادثے کے بعد ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے اور یہ ریگستانی قصبے تباس سے تقریباً 50 کلومیٹر دور پٹری سے اتری۔ حادثے کے بعد امدادی کارکن، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سے وابستہ افراد، ایمرجنسی سروسز اور امدادی یونٹس موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔