اردو

urdu

ETV Bharat / international

Colombia Landslide وسطی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے چھ لوگوں کی موت - وسطی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے متعدد لاپتہ

وسطی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں دارالحکومت بوگوٹا کو ملک کے مشرقی میدانی علاقوں سے ملانے والی بڑی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ highway block amid rains in Colombia

وسطی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے چھ لوگوں کی موت
وسطی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے چھ لوگوں کی موت

By

Published : Jul 19, 2023, 11:19 AM IST

بگوٹا: وسطی کولمبیا میں پیر کی دیر شام کو مٹی کے تودے گرنے سے مکانات منہدم ہوگئے جس سے کم از کم چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 11 دیگر لاپتہ ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ میڈیا کی رپورٹ میں کوئٹام کے میئر کیمیلو پیراڈو کے حوالے سے بتایا گیا کہ "مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 15 مکانات اس کی زد میں آگئے۔ ہم نے پہلے ہی چھ لاشیں نکال لی ہیں، سات افراد زخمی ہیں اور 11 لاپتہ ہیں"۔ پیراڈو نے کہا کہ یہ ایک "بہت دردناک صورتحال تھی اور مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد اس قسم کی قدرتی آفات کو روکنے کے لیے کام کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ٹول پلازہ کا پل بھی تباہ ہوگیا، جس کی وجہ سے دارالحکومت بگوٹا کو ولاویسینسیو شہر سے ملانے والا لانو روڈ وے مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ بگوٹا میں شدید بارشوں کے باعث پیش آیا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ وہیں 9 لوگوں کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ یہ واقعہ دارالحکومت بوگوٹا سے 230 کلومیٹر دور پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین نابالغ بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details