اردو

urdu

ETV Bharat / international

Somalia Explosion جنوبی صومالیہ میں دھماکے سے پچیس بچوں کی موت - صومالیہ دھماکے سے متعدد بچے ہلاک

مشرقی افریقی ملک صومالیہ میں ایک کھیل کے میدان میں دھماکہ ہوا جس میں تقریبا 25 بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ صومالیہ کے قوريولي قصبے میں پیش آیا۔ explosion in southern Somalia

جنوبی صومالیہ میں دھماکے سے پچیس بچوں کی موت
جنوبی صومالیہ میں دھماکے سے پچیس بچوں کی موت

By

Published : Jun 10, 2023, 11:04 AM IST

موغادیشو:صومالیہ کے قوريولي قصبے کے قریب کھیل کے میدان میں جمعہ کو ایک بارودی مواد کے دھماکے سے کم از کم 25 بچوں کی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ قوريولي شہر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ کمشنر عبدی احمد علی نے کہا کہ یہ واقعہ بم اور بارودی سرنگوں جیسے دھماکہ خیز مواد کے کے پھٹنے سے پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران گاؤں کے میدان میں کھیل رہے بچے دھماکے کی زد میں آ گئے۔ کمشنر نے فون پر بتایا کہ قوريولي اسپتال میں 22 لاشیں ملی ہیں جب کہ دو زخمی اسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت موغادیشو میں ایک اور بچے کی اسپتال جاتے ہوئے موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی عمر 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

وہیں مغربی افریقی ملک مالی میں حملے کی خبر ہے۔ مالی میں ایک حملے میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن (منوسما ) کا ایک امن فوجی ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مشن نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ امن مشن کے سربراہ ای وین نے کہا کہ میں اپنے گشتی دستے پر اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ المناک سانحہ ہمارے امن دستوں کو درپیش خطرات کی واضح یاد دہانی کراتا ہے۔ امن دستے مالی کے لوگوں میں استحکام اور امن لانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ امن دستوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی کے ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کے پیش نظر امن دستوں کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔" وین کے مطابق، 2013 میں منوسماکی تعیناتی کے بعد سے 190 امن فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ جن میں سے کچھ پوری عمر کے لیے معذور ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details