منیلا: فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں اتوار کی صبح دو منزلہ مکان میں آتشزدگی کے واقعہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ فائر فائٹر یوجین بریونس نے بتایا کہ منتن لوپا شہر میں آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے لگی اور 23 منٹ کے بعد اس پر قابو پالیا گیا۔Philippines Fire Incident
ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس گھر میں آگ لگی تھی وہاں 10 افراد پر مشتمل ایک کنبہ رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز مزید تین افراد کی تلاش کر رہے ہیں جن کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کے وقت وہ گھر سے باہر تھے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت آگ لگی اس وقت متاثرین شاید سو رہے تھے اور فرار ہونے میں ناکام رہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
Philippines Fire Incident فلپائن میں آتشزدگی کے واقعہ میں سات افراد ہلاک - فلپائن میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں اتوار کی صبح دو منزلہ مکان میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے لگی تھی۔Seven people died in fire at house in Philippines
Etv Bharat