اسلام آباد پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ حالات معمول کے مطابق ہیں اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کئی مقامات سے توڑ پھوڑ اور آگزنی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
عمران کی جماعت پی ٹی آئی نے ابتدائی طور پر ان کی گرفتاری کو اغوا قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا، 'پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کو پاکستان رینجرز نے اغوا کرلیا۔' پی ٹی آئی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کو گرفتاری کے دوران پاکستانی رینجرز نے دھکا دیا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔ ان تین ویڈیوز کے ذریعے سمجھیں کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو کیسے گرفتار کیا گیا۔