اردو

urdu

ETV Bharat / international

Search of Trumps House ٹرمپ کے گھر کی تلاشی، وفاقی قانون کی خلاف ورزی کے ثبوت

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں خفیہ دستاویزات رکھ کر جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ FBI Searches Trump Residence

ٹرمپ کے گھر کی تلاشی، وفاقی قانون کی خلاف ورزی کے ثبوت
ٹرمپ کے گھر کی تلاشی، وفاقی قانون کی خلاف ورزی کے ثبوت

By

Published : Aug 27, 2022, 12:57 PM IST

واشنگٹن: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں مار-اے-لاگو گھر کی تلاشی میں ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے ثبوت ملنے کی توقع ہے۔ حال ہی میں جاری کئے گئے امریکی عدالت کے دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے ایک جج سے یہ بات کہی ہے۔ Search of Trumps house by FBI

گزشتہ 8 اگست کو ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر کی تلاشی کے دوران مختلف اخبارات اور رسالوں کے ساتھ خفیہ فائلیں جمع کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ سابق صدر نے تین مختلف وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں کلاسیفائیڈ انفارمیشن کو کنٹرول کرنے والا جاسوسی ایکٹ بھی شامل ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تلاشی کے دوران انتہائی کلاسیفائیڈ انفارمیشن منظر عام پر آئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details