نیویارک: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، اسرائیل جنگ فوری بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کرے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنما سلامتی کونسل میں متفقہ پیغام کیساتھ آئے ہیں، فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، فلسطین میں تمام شہری تحفظ کے مستحق ہیں۔
سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرے، جنگ بندی اس وقت خطے کیلئے ضروری ہے، غزہ میں مایوس کن صورتحال ہےانسانی تباہی دنیا کے سامنے ہے، جنگ بندی ہوگی تو دیگر مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں۔ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی جانوں کے ضیاع پر مطمئن ہے اور بین الاقوامی امن وسلامتی برقرار رکھنے سے قاصر ہے، بحران کو حل کرنے کیلئے کسی قرارداد تک پہنچنے میں دیر ہوچکی۔