سعودی اتحادی فورسز کے مطابق ان حملوں کا مقصد عالمی توانائی کے ذرائع کی حفاظت اور سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ سعودی اتحادی فورسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ روز حوثیوں کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک بیلسٹک میزائل اور دس ڈرونز تباہ کر دیئے۔ سعودی اتحادی فورسز برائے یمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی ایک بڑی کوشش ناکام بنائی ہے۔ حوثیوں نے نو بارود بردار ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی جنہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی اتحادی فورسز نے کہا ہے کہ حوثیوں نے پہلا حملہ جمعہ کی صبح کیا، جس میں 6 بارود بردار ڈونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا، جمعہ کی دوپہر حوثیوں نے 2 بارود بردار ڈرون بھیجے، انہیں بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: