ابوظہبی: سعودی عرب میں گھڑ سواری کمیشن نے بتایا کہ کنگز اینڈ پرنسز کپ فیسٹیول کی دوسری شام کے لیے مالی انعامات کی مالیت 40 لاکھ ریال رکھی گئی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جنادریہ کے شاہ عبدالعزیز اسکوائر میں ہونے والا گھوڑ سواری میلہ سابق فرمانرواؤں اور شہزادوں کی خدمات کی تحسین کے لیے وقف تھا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق میلے میں مختلف فاصلوں اور درجہ بندیوں کے 5 اہم راؤنڈ دیکھے گئے، جن میں سے چار شاہ سعود بن عبدالعزیز، شاہ فیصل بن عبدالعزیز، شاہ خالد بن عبدالعزیز اور شاہ فہد بن عبدالعزیز کے ناموں کے ساتھ رکھے گئے تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے خصوصی بیان میں کمیشن نے مزید کہا کہ مالی انعامات کی قدر کا مملکت میں گھڑ سواری کے کھیلوں کی شعبے کو ترقی دینے اور اس کے فروغ کے ساتھ اسے نئے افق پر آگے بڑھانے پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ ان انعامات سے سعودی عرب کے گھوڑ سواری کے میدان میں علاقائی اور عالمی قد کاٹھ میں اضافہ ہو گا۔