ریاض: شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے گزشتہ روزا بوظبی میں عالمی سیاسی پالیسی کانفرنس میں ایک گفتگو میں کہا کہ اگرایران کو آپریشنل جوہری ہتھیارمل جاتا ہے تو تمام شرطیں ختم ہوجائیں گی۔Saudi Arabia Foreign Minister On National Security
ان کا کہنا ہے کہ خلیجی عرب ریاستیں اپنی سلامتی کی ضمانت کے لیے خود آگے بڑھ رہی ہیں۔
ان سے یہ سوال کیا گیا تھاکہ وہ ایک جوہری ایران کی موجودگی میں کیا منظرنامہ دیکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم خطے میں ایک بہت خطرناک جگہ پرواقع ہیں،آپ یہ توقع کرسکتے ہیں اورعلاقائی ریاستیں یقینی طورپراس بات پرضرورغورکریں گی کہ وہ کس طرح اپنی سلامتی کو یقینی بناسکتی ہیں۔