خرطوم: سعودی عرب کا بحری جہاز ایچ ایم ایس یانبو غیر ملکی شہریوں سمیت 199 افراد کو سوڈان سے باہر نکال لایا ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوڈان سے بحریہ کا جہاز ایچ ایم ایس یانبو منگل کو سعودی بندرگاہ جدہ پہنچا۔وزارت خارجہ نے ٹویٹ کیا سعودی عرب کی قیادت کی ہدایات کے تحت انخلاء کی کوششوں کے تسلسل میں جمہوریہ سوڈان سے متعدد افراد آج جدہ شہر پہنچے۔ آنے والے افراد کی تعداد تقریباً 199 ہے۔
وزارت نے کہا کہ سعودی عرب نے سوڈان سے مجموعی طور پر 356 شہریوں کو باہر نکالا ہے، جن میں 101 سعودی شہری اور 26 ممالک کے 255 شہری شامل ہیں۔ملک میں سکیورٹی کی کشیدہ صورتحال کے باعث کئی ممالک افریقی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے تعاون سے سوڈان سے اپنے شہریوں اور سفارت کاروں کو نکال رہے ہیں۔ ہفتے کے روز سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے سفارتی مشن کو خرطوم سے پورٹ سوڈان منتقل کر دیا گیا ہے اور بندرگاہی شہر سے ہوائی جہاز سے ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔