اردو

urdu

ETV Bharat / international

Saudi Arabia Denies Oil Hike Rumors سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا - سعودی عرب میں تیل کی پیداوار میں اضافے کی افواہیں

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے۔Saudi Arabia on Oil production Hike Rumors

سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا
سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا

By

Published : Nov 22, 2022, 2:15 PM IST

ریاض:سعودی عرب نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں ملک کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ان رپورٹس کی تردید کر دی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ سعودی عرب اس وقت اوپیک پلس کے دیگر پروڈیوسرز کے ساتھ یومیہ 5 لاکھ بیرل پیداوار میں اضافے کی بات چیت کر رہا ہے۔ سعودی وزیر نے مزید کہا یہ معلوم ہے اور یہ کسی کے لیے راز نہیں ہے کہ اوپیک پلس اپنے اجلاسوں سے قبل کسی فیصلے پر بات نہیں کرتا۔ oil production in Saudi Arabia

اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اوپیک پلس کی طرف سے اس وقت کی یومیہ 20 لاکھ بیرل کی کمی 2023 کے آخر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا "اگر طلب اور رسد کے درمیان توازن بحال کرنے کے لیے پیداوار کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تو ہم ہمیشہ مداخلت کے لیے تیار ہیں۔" قبل ازیں وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی تھی کہ 4 دسمبر کو ہونے والے اوپیک پلس کے اجلاس میں یومیہ 5 لاکھ بیرل تک پیداوار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details