اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hajj Security Plan: سعودی عرب نے حج سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی - Haj Security Plan news in urdu

سعودی عرب نے رواں برس حج سیزن کے لیے جنرل سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے Saudi Arabia Approves Haj Security Plan۔ اس منصوبے میں مکہ، مدینہ اور دیگر علاقوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کے اقدامات شامل ہیں۔

Haj security plan
Haj security plan

By

Published : Jun 7, 2022, 7:47 PM IST

ریاض:سعودی عرب نے آئندہ حج سیزن کے لیے جنرل سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے Saudi Arabia General Security Plan۔ شنہوا خبر رساں ایجنسی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وزیر داخلہ اور سُپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے پبلک سکیورٹی حکام کے کاموں اور ذمہ داریوں کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ حج کا منصوبہ جس پر مختلف تنظیمیں عمل درآمد کریں گی۔ Saudi Arabia Approves Haj Security Plan

اس منصوبے میں مکہ، مدینہ اور دیگر علاقوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے شہری دفاع کے اقدامات شامل ہیں۔ پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر محمد عبداللہ الباسامی نے کہا کہ اس منصوبے میں تمام سیکیورٹی، تنظیمی، ٹریفک اور انسانی امور کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اپریل میں سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی عازمین حج کی آمد کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے ریاست نے حجاج کی نقل و حمل کرنے والی ایئر لائنز کے لیے نئے قوانین بھی جاری کیے تھے۔ نئے قوانین کے مطابق عازمین حج کی عمر 65 برس سے کم ہونی چاہیے۔ COVID-19 ویکسین کی بنیادی خوراک کے ساتھ ویکسینیشن مکمل کر لی ہے اور روانگی کے 72 گھنٹے کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ جمع کروانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details