اردو

urdu

Saudi China sign Investment Agreements سعودی عرب اور چینی کمپنیوں کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے 34 معاہدوں پر دستخط

سعودی عرب اور چینی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے 34 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ شی جن پنگ 7تا9 دسمبر کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، اور دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی چین-عرب ممالک کے سربراہی اجلاس اور چین-خلیجی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔Saudi China sign Investment Agreements

By

Published : Dec 8, 2022, 6:58 PM IST

Published : Dec 8, 2022, 6:58 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ریاض: سعودی عرب اور چینی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے 34 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب کے دائرہ کار میں طے پانے والے معاہدوں پر ایک اجلاس میں دستخط کیے گئے جس میں وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور متعلقہ ریاستی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔Saudi China sign Investment Agreements

اطلاع کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں مختلف شعبوں جیسے گرین انرجی، گرین ہائیڈروجن، فوٹو وولٹک سولر انرجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کلاؤڈ سروسز، ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس، میڈیکل انڈسٹریز، ہاؤسنگ اور تعمیراتی کارخانے شامل ہیں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سرمایہ کاری فلاح نے کہا کہ یہ معاہدے سعودی عرب کی چین کے ساتھ معیشت اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اقتصادی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، فالح نے کہا کہ یہ دورہ چین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ شی جن پنگ 7تا9 دسمبر کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، اور دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی چین-عرب ممالک کے سربراہی اجلاس اور چین-خلیجی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Pentagon on China Nuclear Weapons چین کے میزائل ٹیسٹ اور جوہری ہتھیار واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی، پینٹاگون کی رپورٹ

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details