اسلام آباد:پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے بچے کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پشاور کے 4 سالہ احمد مصطفیٰ سے ملاقات کی۔۔Pakistan Floods
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے احمد مصطفیٰ اور اس کے والد سے ملاقات کی اور سعودی سفیر نے 4 سالہ احمد اور اس کے والدین کو عمرے کی ادائیگی کیلئے بھیجنے کا اعلان کیا۔ سعودی سفارت خانے کے مطابق بچے کے والد نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر آزمائش میں ساتھ کھڑے رہنے پر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔