واشنگٹن: امریکہ میں سان فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے San Francisco International Airport کے بین الاقوامی ٹرمینل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد جمعہ کو خالی کرانا پڑا۔ خلیج ٹائمز نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ حکام نے اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ سان فرانسسکو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آدھی رات کے قریب بم کی دھمکی موصول ہوئی اور افسران کو ایک مشکوک پیکج ملا۔ ہوائی اڈے پر تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر دھماکہ خیز مادہ ہے۔
San Francisco International Airport: سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بم کی دھمکی کے بعد خالی کرایا گیا - سان فرانسسکو کی خبر
امریکہ میں سان فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے San Francisco International Airport کے انتظامیہ کو آدھی رات کے قریب بم کی دھمکی موصول ہونے وجہ سے بین الاقوامی ٹرمینل کو احتیاط کے طور پر خالی کرالیا گیا تھا اور سینکڑوں مسافروں کو ٹرمینل سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرمینل کو احتیاط کے طور پر خالی کرالیا گیا تھا اور سینکڑوں مسافروں کو ٹرمینل سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے پولیس کی سرگرمی کی اطلاع دیئے بغیر ٹوئٹر پر رات 9.28 بجے ٹرمینل کو خالی کرنے کا اعلان کیا۔ واقعے کے بعد ہوائی اڈے کی ایئر ٹرین اور بے ایریا ریپڈ ٹرانزٹ ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا۔ ٹرانزٹ ایجنسی کے ایک ٹویٹ کے مطابق ہوائی اڈے کے بارٹ اسٹیشن کو رات 8.42 بجے بند کر دیا گیا تھا۔ مسافروں کولے جانے اورلے آںے کی سہولت ہوائی اڈے کے گھریلو ٹرمینلز تک محدود تھی۔ (یو این آئی)