اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sudan Violence سامح شکری اور بلنکن نے سوڈان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

سوڈانی مسلح افواج اور آر ایس ایف کے لیڈروں نے 4 سے 11 مئی تک جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ وہیں مصر کے وزیر خارجہ سامح شُکری اور انٹونی بلنکن نے فون پر سوڈان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ Sameh Shoukry and Blinken's Phone Call

سامح شکری اور بلنکن نے سوڈان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
سامح شکری اور بلنکن نے سوڈان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

By

Published : May 3, 2023, 2:00 PM IST

قاہرہ:مصر کے وزیر خارجہ سامح شُکری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ سوڈان کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ مصر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ٹیلی فون گفتگو کے دوران دونوں لیڈروں نے سوڈان میں طویل مدتی اور مستقل جنگ بندی کے نفاذ کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا تاکہ ضرورت مند متاثرین تک انسانی امداد پہنچ سکے۔ سامح شکری نے جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بیرونی فریقوں کی مداخلت سے سوڈان میں تنازعہ کو ہوا نہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ بلنکن نے ہزاروں سوڈانی شہریوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر مصر کا شکریہ ادا کیا اور اس مقصد کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے امریکہ کی تیاری پر زور دیا۔

وہیں سوڈان میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس نے سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ اطلاع آر ایس ایف کے لیڈر محمد حمدان دقلو کے مشیر یوسف عزت نے دی۔ قبل ازیں منگل کے روز جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سوڈانی مسلح افواج اور آر ایس ایف کے لیڈروں نے 4 سے 11 مئی تک جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ 15 اپریل کو سوڈانی مسلح افواج (SAF) اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) کے درمیان سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور ملک کے دیگر حصوں میں لڑائی چھڑ گئی تھی۔ سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق ان جھڑپوں میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details