اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russian Warplane روسی جنگی طیاروں نے غلطی سے اپنے ہی شہر پر بمباری کردی

روسی جنگی طیاروں نے اپنے ہی شہر پر بمباری کردی۔ حالانکہ یہ بمباری غلطی سے ہوئی ہے۔ اس تعلق سے علاقائی گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے کہا کہ دھماکے سے شہر کے وسط میں تقریباً 20 میٹر (60 فٹ) چوڑا بڑا گڑھا پڑ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

By

Published : Apr 21, 2023, 4:49 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ماسکو: روسی جنگی طیاروں نے جمعرات کو یوکرین کی سرحد سے متصل اپنے ہی شہر بیلگوروڈ پر غلطی سے بمباری کردی۔ اس حوالے سے روس کی وزارت دفاع کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ علاقائی گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے کہا کہ دھماکے سے شہر کے وسط میں تقریباً 20 میٹر (60 فٹ) چوڑا بڑا گڑھا پڑ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک اپارٹمنٹ بلاک خالی کرا لیا گیا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ Su-34 ایک لڑاکا بمبار نے غلطی سے بم گرادیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ بم گرانے کا یہ واقعہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 22:15 پر پیش آیا ۔ غلطی سے گریر گیا یہ بم شہر کے مرکز سے دور اور رہائشی عمارتوں کے قریب دو سڑکوں کے چوراہے پر گرا۔ قابل ذکر ہے کہ دھماکے اور کچھ نقصان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرنے کے 18 سیکنڈ بعد بم پھٹتا ہے اور سڑک کا ایک حصہ اڑا دیتا ہے۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے کہا کہ دو خواتین کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا اور نو منزلہ اپارٹمنٹ بلاک کو عمارت کے ممکنہ نقصان کی وجہ سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details