اردو

urdu

ETV Bharat / international

Putin on Ceasefire جب تک یوکرین کی فوج جارحیت دکھائے گی تب تک جنگ بندی نہیں ہو سکتی: ولادیمیر پوتن - یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں افریقی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا کہ افریقی اور چینی اقدامات امن کی تلاش کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک یوکرین کی فوج جارحیت پر ہے تب تک جنگ بندی نہیں ہو سکتی۔

Russian President Putin
روس کے صدر ولادیمیر پوتن

By

Published : Jul 30, 2023, 10:14 PM IST

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کے خیال کو مسترد نہیں کرتے ہیں۔ پوتن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں افریقی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا کہ افریقی اور چینی اقدامات امن کی تلاش کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک یوکرین کی فوج جارحیت پر ہے تب تک جنگ بندی نہیں ہو سکتی۔ پوتن کا یہ بیان روس کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد آیا ہے جب روس نے کہا تھا کہ ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملوں نے دفتر کے دو بلاکس کو نقصان پہنچایا ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے اطلاع دی ہے کہ شہر کے مرکز کے جنوب مغرب میں ونوکوو ہوائی اڈے سے پروازیں مختصر طور پر معطل کر دی گئیں اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

یوکرین نے ابھی تک ڈرون واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ امن مذاکرات پر، یوکرین اور روس دونوں نے پہلے کہا ہے کہ وہ کچھ پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں گے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی علاقہ نہیں کو نہیں دے گا لیکن روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو اپنے ملک کی ’’نئی علاقائی حقیقت‘‘ کو قبول کرنا ہوگا۔ روس نے گزشتہ سال اپنے پڑوسی پر حملہ کیا تھا اور وہ ملک کے جنوب اور مشرقی علاقوں پر قبضہ کررہا ہے۔ پوتن نے ہفتے کے روز دیر رات گئے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال یوکرین کے محاذ پر کارروائیوں کو تیز کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ روس افریقہ سربراہی اجلاس گزشتہ ماہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور پوتن کی ایک افریقی وفد کی جانب سے ملاقات کے بعد ہوا جس میں سات ممالک کے رہنما اور نمائندے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

زیلنسکی حالیہ دنوں میں بخموت قصبے کے قریب یوکرین کی خصوصی افواج کا دورہ کر رہے ہیں جہاں جنگ کی سب سے شدید لڑائی ہو رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ ملک کی فوج آہستہ آہستہ مشرقی سہر کے پاس آگے بڑھ رہی ہے جس پر روسی فوجی نے مئی میں قبضہ کرلیا تھا۔ ملک کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ شمال مشرقی یوکرین کے شہر سومی کو رات گئے راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔وزارت نے ٹیلی گرام پر کہا کہ روسی میزائل نے ہفتے کی شام ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا۔ بی بی سی نے اس اطلاع کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ہفتے کے روز جنوبی یوکرین کے شہر زاپوریزیا کے ایک کھلے علاقے میں میزائل کے حملے کے بعد دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details