کیف: یوکرین کے حکام نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ اوڈیسا میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت اور ایک تفریحی مرکز پر تین روسی میزائلوں کے حملے میں دو بچوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہو گئے۔ گورنر اور اوڈیسا ریجنل ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ میکسم مارچینکو نے ٹیلی گرام پر کہا کہ "بحیرہ اسود سے ٹی یو 22 ٹیکٹیکل طیارے کے ذریعے رات میں میزائل حملہ اوڈیسا کے علاقے بیلگوروڈ-ڈنیسٹر ضلع میں کیا گیا۔ تین ایکس-22 میزائل ایک اپارٹمنٹ کی عمارت اور ایک تفریحی مرکز پر فائر کیے گئے۔ Russia Ukraine War
انہوں نے کہا کہ صبح 9 بجے تک 2 بچوں سمیت 18 متاثرین کی شناخت ہو چکی ہے اور 31 افراد جن میں چار زخمی بچے اور ایک حاملہ خاتون شامل ہیں، کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ باقی آٹھ کو طبی امداد دی گئی۔ ملبے سے تین بچوں سمیت آٹھ افراد کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو کام جاری ہے۔"