تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم یائر لپیڈ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران ایک 'دہشت گرد' ریاست ہے اور روس کے ساتھ اس کے تعلقات دنیا کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے آر ٹی وی آئی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ممالک کے درمیان تعلقات ایک پیچیدہ عمل ہے۔ بلاشبہ ہم دیکھتے ہیں کہ روس اور ایران کے تعلقات نہ صرف اسرائیل کے لیے بلکہ یوکرین، یورپ اور پوری دنیا کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہیں۔ ایران ایک خطرناک ملک اور دہشت گرد ریاست ہے۔ اس کے باوجود روس اس کے ساتھ معاملات کر رہا ہے اور پوری دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔Israeli PM On Iran
اسرائیلی وزیر اعظم نے روس پر یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کرنے کا بھی الزام لگا ہے، اس دوران انہوں نے ماسکو اور تہران کی جانب سے ان الزامات کی سرکاری تردید کو نظر انداز کیے رکھا۔ یاد رہے یوکرین کی وزارت دفاع کے مشیر یوری ساک نے العربیہ کو خصوصی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ملک کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کیف میں مار گرائے جانے والے مارچ ایرانی ساختہ تھے۔