اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرینی فوج کا دو فوجی اڈوں پر حملہ، پچاس روسی فوجی ہلاک - روسی فوجی اڈوں پر حملہ

یوکرین کے اخبار دی کیف انڈیپنڈنٹ نے دعویٰ کیا کہ روسی فوج نے کھیرسن میں پسپائی سے قبل عمارتوں اور دیگر رہائشی علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائیں جس سے عام شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ Russia Ukraine War

Ukraine Military Targets 2 Concentrations of Russian Firepower
یوکرینی فوج کا دو روسی فوجی اڈوں پر حملہ، پچاس روسی فوجی ہلاک

By

Published : Nov 11, 2022, 3:44 PM IST

کیف: یوکرین کی فوج نے روسی گولہ باری کے دو مقامات کو نشانہ بنایا۔ فوجی کمانڈ نے کہا کہ یوکرینی فورسز نے 50 روسی فوجیوں کو ہلاک اور تین ٹینکوں کو تباہ کر دیا ہے۔ یوکرین کی فوج نے 10 نومبر کو جنوبی محاذ پر روسی فوج کے ایک Msta-S، خود سے چلنے والے ہووٹزر اور 11 بکتر بند گاڑیوں پر حملہ کر کے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرین کے اخبار دی کیف انڈیپنڈنٹ نے یہ اطلاع دی۔Russia Ukraine War

اخبار کے مطابق کمانڈ نے بتایا کہ روس کے پاس اس وقت بحیرہ اسود میں 17 بحری جہاز ہیں جن میں 2 میزائل بردار بحری جہاز 16 کیلیبر کروز میزائل ہیں۔ کیف انڈیپنڈنٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روسی فوج نے کھیرسن سے پسپائی سے قبل عمارتوں اور دیگر رہائشی علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں، جس سے عام شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War روس یوکرین جنگ میں دو لاکھ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی جنرل کا دعوی

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے گزشتہ روز نیویارک اکانومک کلب سے گفتگو میں کہا ہے تھا کہ روس یوکرین جنگ میں اب تک دونوں جانب سے ایک ایک لاکھ فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ روسی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اس تنازعے میں 40000 یوکرینی شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔

دریں اثنا، بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت کو دہرایا، لیکن ساتھ ہی کہا کہ اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے کہ آیا بھارت متحارب ممالک کے درمیان امن برقرار رکھنے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے نام پیغام پر زور دیا کہ آج کا دور جنگ کا نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details