روس اور یوکرین کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ Russia Ukraine War آج جنگ کا 38واں دن ہے۔ روس نے کیف کے مضافات اور دیگر شہروں پر بمباری کی ہے۔ یوکرین کی تین شہر ماریوپول، خارکیف اور ارپین کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ دارالحکومت کیف کے مضافات اور دیگر علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس مشرقی یوکرین میں حملوں کو تیز کرنے کے لیے اپنی افواج کو دوبارہ منظم کرنے کلے لیے فوجی کاروائی کم کرنے والی بات کو بطور کور کے استعمال کر رہا ہے۔
دریں اثنا، محصور بندرگاہی شہر سے لوگوں کو نکالنے میں مدد کے لیے جمعرات کو بسوں کا ایک قافلہ یوکرین میں ماریوپول بھیجا گیا۔ اسی دوران روس نے جنگ کے خاتمے کے لیے مجوزہ نئے دور کے مذاکرات سے قبل یوکرین کے کئی حصوں پر حملہ کر دیا۔ روس کی فوج کی جانب سے خطے میں محدود جنگ بندی پر رضامندی کے بعد، ریڈ کراس نے کہا کہ اس کی ٹیمیں جمعہ کو شہر سے لوگوں کو نکالنے میں مدد کے لیے امدادی سامان اور ادویات لے کر ماریوپول روانہ ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی انسانی راہداریوں کی تعمیر کی کوششیں کی گئی تھیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔