اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ukraine war یوکرین میں بلیک آؤٹ کا ذمہ دار روس، زیلنسکی - یوکرین پر حملہ

کھارکیف کے میئرایہورتیرخوو نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے پر روسی فوجی حملوں نے ان کے شہر میں بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔ انہوں نے اسے یوکرائنی فوج کی حالیہ کامیابیوں کا بدلہ لینے کی ایک بری اور قابل مذمت کوشش قرار دیا۔ Kharkiv blackouts caused by targeted Russian attacks

زیلنسکی
زیلنسکی

By

Published : Sep 12, 2022, 10:41 AM IST

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین میں بلیک آؤٹ کا ذمہ دارروس ہے اور اس کا مقصد جوابی حملے کا انتقام لینے کے لئے بجلی کی کٹوتی کرکے لوگوں کو روشنی اور گرمی سے محروم کرناہے۔

زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے "دہشت گردانہ کارروائیاں" کرنے کا الزام لگایا۔

Kharkiv blackouts caused by targeted Russian attacks

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ بلیک آؤٹ نے کھارکیف اورڈونیٹسک سمیت مشرقی علاقوں میں تقریباً 9 لاکھ افراد کی زندگیوں کو بری طرح متاثرکیا ہے۔

کھارکیف کے میئرایہورتیرخوو نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے پر روسی فوجی حملوں نے ان کے شہر میں بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔ انہوں نے اسے یوکرائنی فوج کی حالیہ کامیابیوں کا بدلہ لینے کی ایک بری اور قابل مذمت کوشش قرار دیا۔

پڑوسی علاقے سومی کے گورنر نے کہا کہ اکیلے ایک ضلع میں 130 سے ​​زائد بستیاں بجلی سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، نپروپیٹروس اور پولٹاوا علاقوں میں بھی اسی طرح کے مسائل کی اطلاع ملی ہے۔

مزید پڑھیں:UK PM Visits in Ukraine: یوکرینی صدر زیلنسکی اور برطانوی وزیراعظم جانسن کیف کی سڑکوں پر نظر آئے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details