اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Test New Hypersonic Missile: روس کا ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ - زرکون میزائل کا کامیاب تجربہ

زرکون ہائپرسونک کروز میزائل کو بحیرہ بیرنٹس سے داغا گیا اور اس نے آرکٹک میں بحیرہ ابیض میں 1,000 کلومیٹر (625 میل) دور واقع ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ زرکون ميزائل کا پہلا تجربہ دو سال قبل کيا گيا تھا۔Russia Test New Hypersonic Missile

russia successfully test new hypersonic zircon missile
روس کا ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

By

Published : May 29, 2022, 5:20 PM IST

روسی افواج نے اپنے زرکون ہائپرسونک کروز میزائل کے تازہ ترین کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ میزائل کو بحیرہ بیرنٹس سے داغا گیا اور اس نے آرکٹک میں بحیرہ ابیض میں 1,000 کلومیٹر (625 میل) دور واقع ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ تجربہ جاری نئے ہتھیاروں کی جانچ کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ زرکون ميزائل کا پہلا تجربہ دو سال قبل کيا گيا تھا۔ Russia Test New Hypersonic Missile

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پہلے کہا تھا کہ زرکون آواز کی رفتار سے نو (9) گنا ہے اور اس کی رینج ایک ہزار کلومیٹر ہے۔ پوتن نے یہ بھی کہا تھا کہ اس میزائل کے فوج میں شامل ہونے کے بعد روسی فوج کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزارت کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل ایک جہاز سے داغا گیا۔ صدر ولادیمیر پوتن نے زرکون کو بے مثال ہتھیاروں کے نظام کی نئی نسل کا حصہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روس نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر لیمن پر قبضے کا دعویٰ کیا

روس نے گزشتہ ایک سال میں جنگی جہازوں اور آبدوزوں سے زرکون کے متعدد تجربات کیے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ روس دنیا کو میزائل ٹیکنالوجی میں اپنی صلاحیتوں کی یاد دلانے کے لیے ہائی پروفائل ہتھیاروں کا تجربہ جاری رکھے گا۔ پچھلے مہینے اس نے ایک نئے جوہری صلاحیت کے حامل بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا، جو 10 یا اس سے زیادہ وار ہیڈز لے جانے اور امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details