اردو

urdu

ETV Bharat / international

UN Chief in Ukraine: یوکرین میں یواین سربراہ کے ہوٹل کے قریب راکٹ داغا گیا

یو این سربراہ گوٹیریئس نے کہا کہ میں آج کیف میں ہوں۔ UN Chief in Ukraine کیف پر دو راکٹ فائر کیے گئے۔ میں یہ جان کر حیران رہ گیا کہ میں جس شہر میں ہوں وہاں دو راکٹ داغے گئے۔ یہ ایک ڈرامائی جنگ ہے اور اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اس جنگ کے حل کی ضرورت ہے۔

Russia strikes Kyiv near UN chief Guterres hotel
یوکرین میں یواین سربراہ کے ہوٹل کے قریب راکٹ داغا گیا

By

Published : Apr 29, 2022, 5:05 PM IST

کیف: اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیریئس UN chief António Guterres کے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دورے کے دوران ان کے ہوٹل کے قریب راکٹ داغا گیا۔ UN Chief in Ukraine بی بی سی کے مطابق، جمعرات کو گوٹیریئس کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے بمشکل ایک گھنٹے بعد راکٹ داغا گیا۔ گوٹیریئس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ اور ان کی ٹیم محفوظ ہیں۔ واقعہ کے وقت اقوام متحدہ کا وفد وزیراعظم سے ان کے دفتر میں ملاقات کر رہا تھا اور اس وقت ہوٹل میں نہیں تھا۔

بشکریہ یواین ٹویٹر

یو این سربراہ گوٹیریئس نے کہا، ’’میں آج کیف میں ہوں۔ کیف پر دو راکٹ فائر کیے گئے، میں یہ جان کر حیران رہ گیا کہ میں جس شہر میں ہوں وہاں دو راکٹ داغے گئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ "یہ ایک ڈرامائی جنگ ہے، اور ہمیں اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اس جنگ کے حل کی ضرورت ہے۔" کیف سیاد میں ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ راکٹ جمعرات کی رات 8:13 بجے داغا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی گولہ باری کے نتیجے میں 25 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس سے پہلی اور دوسری منزل کو جزوی نقصان پہنچا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پانچ افراد کو بچا لیا گیا اور 10 دیگر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

UN Chief in Ukraine: ملاقاتوں سے یوکرین تنازع ختم نہیں ہوگا، انتونیو گوٹیریئس

UN Chief Visits Ukraine: یو این سربراہ انٹونیوگوٹریس نے یوکرین میں جنگ زدہ شہروں کا دورہ کیا

واقعے کی مذمت کرتے ہوئے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ "کیف میں (گوٹیریئس کے ساتھ) ہماری بات چیت کے اختتام کے کچھ ہی دیر بعد، پانچ روسی میزائل شہر کے اوپر سے اڑ گئے۔ یہ عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کے بارے میں روس کے حقیقی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس لیے مناسب، طاقتور ردعمل کی ضرورت ہے۔‘‘ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمہل نے ٹویٹ کیا "کیف میں انتونیو گوٹیریئس سے ملاقات کے دوران، ہم نے دھماکوں کی آوازیں سنی۔ روس نے دارالحکومت پر میزائل حملہ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ان کے اس طرح کے منحرف رویے کا صحیح اندازہ کریں گے۔ یوکرین کی جنگ عالمی سلامتی پر حملہ ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details