اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Covid19 Update روس میں کورونا انفیکشن کے 5977 نئے معاملے - روس میں کورونا کیسز

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 5977 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 2,16,77,505 ہو گئی ہے۔ مرکز صحت کے مطابق ماسکو میں گزشتہ روز 1018 معاملوں کے مقابلے میں کورونا معاملوں میں 1213 کا اضافہ ہوا۔ Corona Cases In Russia

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 13, 2022, 7:11 PM IST

ماسکو: روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 5977 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 2,16,77,505 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے مرکز نے منگل کو یہ اطلاعات دی۔ ایک روز قبل روس میں روزانہ متاثرہ معاملوں کی تعداد 6376 ریکارڈ کی گئی تھی۔Russia Covid19 Update

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,640 افراد کووڈ کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا، جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 159.5 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کے 66 خطوں میں جہاں ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، وہیں نو خطوں میں یہ تعداد کم ہوئی۔ دس خطوں میں صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ایک روز قبل 632 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مرکز صحت کے مطابق ماسکو میں گزشتہ روز 1018 معاملوں کے مقابلے میں کورونا معاملوں میں 1213 کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ماسکو میں متاثرین کی کل تعداد 32,73,235 تک پہنچ گئی۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں گزشتہ روز کے 948 کیسز کے مقابلے 914 نئے متاثرہ کیسز میں اضافہ ہوا اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 18,09,882 ہوگئی۔

ملک میں اس وبا سے 6838 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 2,10,73,454 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے مزید 59 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3,92,720 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in Russia روس میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7518 نئے کیسز

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details