اردو

urdu

ETV Bharat / international

Putin on Gas Supplies روس یورپ کو گیس سپلائی شروع کرنے کے لیے تیار ہے، پوتن - ماسکو میں انرجی فورم

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس جرمنی جانے والی نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کے لنک کے ذریعے یورپ کو گیس کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ گیس پائپ لائن میں ہونے والے لیکیج کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج ہوا اور سپلائی میں خلل پڑا۔Putin on Gas Supplies

Etv Bharat
ماسکو میں انرجی فورم سے روسی صدر پوتن کا خطاب

By

Published : Oct 12, 2022, 10:20 PM IST

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ان کا ملک بحیرہ بالٹک کے راستے جرمنی جانے والی نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن سے یورپ کو گیس کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ماسکو میں انرجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ نورڈ اسٹریم 1 پائپ لائن کے دونوں لنکس اور نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کے دو لنکس میں سے ایک میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج ہوا اور سپلائی میں خلل پڑا۔ Putin on Gas Supplies

امریکہ پہلے ہی پوتن کے ایسے الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔ تاہم کئی یورپی ممالک نے کہا کہ پائپ لائن میں دھماکے ممکنہ طور پر تخریب کاری کی وجہ سے ہوئے ہیں، حالانکہ انہوں نے کسی کے اوپر الزام نہیں لگایا۔ پوتن نے دعویٰ کیا کہ ان پائپ لائنوں پر ان لوگوں نے حملہ کیا ہے جو روس سے سستی گیس کی سپلائی روک کر یورپ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کو خراب کرنا بین الاقوامی دہشت گردی کا ایک واقعہ ہے اور اس کا مقصد سستی توانائی کی فراہمی میں خلل ڈال کر پورے براعظم کی توانائی کی سلامتی کو متاثر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Crimea bridge attack روس نے کریمیا پل پر حملے کے الزام میں آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا

انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ یورپ کو مہنگی قدرتی گیس درآمد کرنے پر مجبور کیا جائے۔ پوتن نے کہا، 'جو لوگ روس اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، وہی لوگ نورڈ اسٹریم پائپ لائن کو سبوتاژ کرنے کے پیچھے ہیں۔ روس اب بھی یوکرین کے راستے یورپ کو گیس فراہم کر رہا ہے لیکن بالٹک پائپ لائن میں ہونے والے دھماکوں نے سردیوں کے موسم سے قبل یورپ میں توانائی کی قلت کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details