اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Offered to Provide Wheat to Pakistan روس نے پاکستان کو گیس کے ساتھ ساتھ گندم فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی، خواجہ آصف - روس کی جانب سے پاکستان کو گندم کی پیش کش

پریس کانفرنس میں خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں گیس دے سکتے ہیں۔ روس نے کہا کہ ان کے پاس وسط ایشیائی ممالک میں گیس پائپ لائنیں ہیں اور ان پائپ لائنوں کو افغانستان کے راستے پاکستان تک وسعت دی جا سکتی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ صدر پوتن نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر روس یوکرین جنگ پر پاکستان کے موقف کو بھی سراہا۔ Russia has offered Pakistan wheat in addition to gas

گندم
گندم

By

Published : Sep 17, 2022, 8:14 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ روس نے گیس کے علاوہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے غذائی اجناس کی ممکنہ قلت کے پیش نظر پاکستان کو گندم فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔Russia has offered Pakistan wheat in addition to gas

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے کہا ہے کہ وہ ہمیں گندم فراہم کر سکتا ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں ملک میں گندم کی قلت ہو سکتی ہے۔وزیر کا یہ بیان وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے واپسی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران پیوٹن نے کہا تھا کہ پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی سپلائی ممکن ہے اور اس سلسلے میں ضروری انفراسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے درمیان باہمی دلچسپی کے حامل تمام شعبوں بشمول غذائی تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سلامتی کے حوالے سے تعاون میں توسیع اور اسے مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آج پریس کانفرنس میں خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں گیس دے سکتے ہیں، روس نے کہا کہ ان کے پاس وسط ایشیائی ممالک میں گیس پائپ لائنیں ہیں اور ان پائپ لائنوں کو افغانستان کے راستے پاکستان تک وسعت دی جا سکتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ صدر پوتن نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر روس یوکرین جنگ پر پاکستان کے موقف کو بھی سراہا۔

چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو اسی کارکردگی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:Global Wheat Prices Jump: گندم کی برآمد پر پابندی سے قیمتوں میں اضافہ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details