کریمیا:یوکرین کے خلاف جنگ میں جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے روس نے ایک ہی دن میں یوکرین پر 50 میزائل حملے کر ڈالے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے پچاس سے زائد میزائل حملے کیے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ یوکرین فوج نے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے مختلف اوقات میں میزائل حملے کیے جن میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 44 میزائل فضا میں تباہ کئے گئے جبکہ چھ میزائل یوکرین کے مختلف شہروں میں جاگرے۔ Russia launch missiles on Ukraine
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War روس یوکرین جنگ کے سبب جاپان میں توانائی کے بحران کا خدشہ