اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia US Talks in Prisoner Exchange: روس نے قیدیوں کی رہائی کیلئے امریکہ سے معاہدے کی تردید کی - روس میں قید امریکی شہری

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے روس میں قید کیے گئے امریکیوں کی رہائی کے لیے روس کو معاہدے کی پیش کی ہے، جس میں روسی اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ کے بدلے امریکی شہری پال وہیلن اور برٹنی گرینر کو رہا کرنے کی بات کی گئی ہے، تاہم روس نے قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی تردید کی ہے۔ Russia US Talks in Prisoner Exchange

Russia denies any concrete agreement with US in Prisoner Exchange
روس نے قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی تردید کی

By

Published : Jul 28, 2022, 9:21 PM IST

روس نے کہا کہ امریکی شہری برٹنی گرینر اور پال وہیلن کی رہائی کے بدلے وکٹر بوٹ کو رہا کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کی رہائی Prisoner Exchange کے مذاکرات میں کوئی ٹھوس معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے امریکی شہریوں برٹنی گرینر اور پال وہیلن کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے۔ Russia US Talks in Prisoner Exchange

امریکہ نے روسی اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ "موت کا سوداگر" کہے جانے والے کو امریکی شہریوں برٹنی گرینر اور پال وہیلن کی رہائی کے بدلے پیشکش کی تھی۔ وکٹر بوٹ اس وقت امریکیوں کو قتل کرنے کی سازش، طیارہ شکن میزائل فراہم کرنے کی سازش اور دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کے جرم میں 2011 میں سزا پانے کے بعد امریکی جیل میں 25 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے بتایا کہ ’’ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔‘‘ پیسکوف نے کہا کہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس طرح کے مسائل پر گفتگو کے دوران معلومات عام طور پر نہیں کی جاتی ہیں اور اعلانات ان معاہدوں کے بارے میں کیے جاتے ہیں جو مکمل ہو چکے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia US Tension: روس نے متعدد امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم، زاخارووا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا اور انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کے مفادات کے ساتھ ساتھ روس کے مفاد کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وکٹر بوٹ کو امریکا نے 2011 میں 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس سے قبل بدھ کو امریکا نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے روس کو امریکی باسکٹ بال اسٹار گرائنر کو رہا کرنے کی تجویز دی تھی، جسے منشیات کے ایک کیس میں مہینوں سے حراست میں رکھا گیا اور وہیلن، جسے جاسوسی کے الزام میں 2016 میں 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details