روس نے اس ماہ کے شروع میں بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے ماسکوا جہاز Moskva Warship کے ڈوبنے میں ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک فوجی ہلاک اور عملے کے 27 دیگر ارکان لاپتہ ہو گئے۔ نیز، وزارت نے کہا، باقی 396 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ روس کا گائیڈڈ میزائل کروزر ماسکوا 14 اپریل کو بحیرہ اسود میں ڈوب گیا تھا۔ اس وقت پینٹاگون کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا تھا کہ بحیرہ اسود میں ڈوبنے سے قبل ماسکوا جنگی جہاز پر دو یوکرائنی میزائل داغے گئے۔Russia Ukraine War
یوکرین نے بھی اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ ماسکوا کو جہاز شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور ذخیرہ شدہ گولہ بارود میں دھماکہ ہوا تھا۔ روسی وزارت دفاع نے اس وقت کہا تھا کہ جہاز میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی جس سے گولہ بارود میں دھماکہ ہوا اور کروزر کو سخت نقصان پہنچا۔ روسی حکومت نے 19 اپریل تک کسی جانی نقصان کا اعتراف نہیں کیا تھا۔