ماسکو:روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے صدر ولادیمیر پوتن کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ روسی صدر کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین نے منگل کی رات کریملن پر ڈرون حملہ کیا۔ اس کا مقصد صدر پوتن کو قتل کرنا تھا۔ ماسکو کے رہائشیوں نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کے فوراً بعد کریملن کی دیواروں کے پیچھے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی۔ اس کے بعد کریملن کے اوپر آسمان پر دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ ایک مقامی چینل نے مقامی رہائشیوں کی ریکارڈ شدہ ویڈیو فوٹیج بھی شیئر کی۔ تاہم اس حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کریملن نے دھمکی دی ہے کہ روس جہاں اور جب مناسب سمجھے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ کریملن نے اس واقعے کو منصوبہ بند دہشت گردانہ حملہ اور روس کے صدر کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین نے دو ڈرونز سے کریملن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دونوں ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ دو بغیر پائلٹ گاڑیاں (ڈرون) روس کی طرف بھیجی گئیں۔ ان کا ہدف صدر پوتن کی رہائش گاہ تھی۔ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ ہم اسے ایک منصوبہ بند دہشت گردی کی کارروائی سمجھتے ہیں