ماسکو:روس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین میں 63 ممالک کے 6 ہزار 824 غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ Ukraine War میں 1 ہزار 35 غیر ملکی جنگجو مارے جا چکے ہیں، ماریوپول میں 4 سو کے قریب غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں 1 ہزار 717 غیر ملکی جنگجو پولینڈ سے آئے ہیں، 15 سو غیر ملکی جنگجو امریکہ، کینیڈا، رومانیہ سے آئے ہیں۔Foreign Fighters in Ukraine
روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں 6 سو غیر ملکی جنگجو برطانیہ اور جارجیا سے آئے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولاودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس سے 10 برس تک لڑ سکتے ہیں۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی دھمکیوں پر مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنا علاقہ روس کو نہیں دے سکتے، فتح ہماری ہی ہوگی۔