اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Barred Boris Johnson: روس نے بورس جانسن سمیت اعلیٰ برطانوی حکام کے داخلے پر پابندی لگائی

روس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، وزیر خارجہ الزبتھ ٹورس، وزیر دفاع بین والیس اور ان کے اعلیٰ حکام پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔ Russia Barred Boris Johnson

روس نے بورس جانسن، اعلیٰ حکام کے داخلے پر پابندی لگائی
روس نے بورس جانسن، اعلیٰ حکام کے داخلے پر پابندی لگائی

By

Published : Apr 16, 2022, 9:52 PM IST

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'برطانوی حکومت کی جانب سے روس کے خلاف بالخصوص اس کے اعلیٰ حکام پر پابندی لگانے کی کارروائی کے رد عمل کے طور پر برطانوی حکومت کے اہم اراکین اور کئی سیاست دانوں کے روس میں داخل ہونے پر پابند لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔' Russia Barred Boris Johnson

وزارت نے کہا کہ نئی پابندیاں روس کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے اور روسی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے اور سیاسی مہم چلانے کے رد عمل کے طور پر لگائی گئی ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ نے بھی برطانیہ پر یوکرین کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یوکرین کو مہلک ہتھیار بھیج کر اور روس کے خلاف پابندیاں لگا کر دوسرے ممالک کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

برطانوی حکام کو روسو فوبیا ہو گیا ہے۔وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ برطانیہ کے کل 13 حکام پر پابندی لگائی گئی ہے اور مستقبل قریب میں سیاستدانوں اور برطانوی اراکین پارلیمان پر بھی پابندی لگانے کی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Forces Raid Al-Aqsa Mosque: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، عالمی برادری کی مذمت

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details