اردو

urdu

ETV Bharat / international

UNSC Gaza US Draft امریکی قرارداد کے مسودے کو روس اور چین نے ویٹو کیا

یو این ایس سی میں امریکہ کی اسرائیل کی حمایت میں اور روس کی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مخالفت والے مسودے منظور نہیں کیے جا سکے۔ امریکہ کے مسودے کو روس اور چین نے ویٹو کیا تو وہیں روس کے مسودے کو امریکہ اور برطانیہ نے ویتو کردیا۔Hamas Israel war, VETO power

UNSC Gaza US Draft
UNSC Gaza US Draft

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 10:56 AM IST

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان چین اور روس کے ویٹو کے باعث غزہ پر امریکہ کی قرارداد کا مسودہ منظور نہیں ہوسکا۔ امریکی قرارداد میں اسرائیل کو دفاع کا حق ہونے پر زوردیا گیا تھا۔ کونسل کے دس ارکان نے قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین، روس اور متحدہ عرب امارات نے مسودہ کے خلاف میں ووٹ دیا۔ وہیں، برازیل اور موزمبیق ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔ کونسل کے پانچ مستقل ممبران میں سے کسی ایک کا 'ویٹو' اس کے سامنے رکھے گئے کسی بھی اقدام پر کارروائی روک دیتا ہے۔ باڈی کے مستقل ارکان چین، فرانس، روسی فیڈریشن، برطانیہ اور امریکہ ہیں۔

روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کی چین، روس، امارات اور گبون نے حمایت کی جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے مخالفت کردی۔ روس کی جانب سے پیش مسودے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں کو شمال سے بے دخل کرنے کا مطالبہ منسوخ کرے۔ روس کی قیادت میں قرارداد کا یہ دوسرا مسودہ تھا جو امریکہ کے ویٹو کے چلتے منظور نہیں ہو سکا۔ کونسل کے چار ارکان چین، گبون، روس اور متحدہ عرب امارات نے روس کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ کونسل کے نو ارکان البانیہ، برازیل، ایکواڈور، فرانس، گھانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق، سوئٹزرلینڈ ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کا قتل عام، سلامتی کونسل کے ہنگامہ خیز اجلاس میں عالمی برادری اسرائیل پر برہم

قراردادوں میں غزہ کے شہریوں کے لیے امداد کی محفوظ ترسیل کو ممکن بنانے کے لیے "انسانی بنیادوں پر جنگ بندی" یا "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف" کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دونوں مسودوں میں 7 اکتوبر کو اسرائیلی شہریوں پر حماس کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی اور غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے کارروائی پر زور دیا گیا، جہاں اسپتالوں اور دیگر اہم خدمات کے لیے ایندھن کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ متن میں کلیدی اختلافات میں ریاستوں کے اپنے دفاع کے موروثی حق کی امریکی حمایت یافتہ تجویز میں ایک مخصوص تذکرہ اور روسی قیادت میں اسرائیلی افواج کی طرف سے غزہ سے شہریوں کے انخلاء کے حکم کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ شامل تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details