ماسکو: روس نے یونان، ڈنمارک، سلووینیا، کروشیا اور سلواکیہ کو غیر دوستانہ ممالک کی فہرست میں شامل کرکے اس فہرست کی توسیع کی ہے۔ روسی حکومت نے ایک بیان میں کہا، "حکومت نے بیرون ملک روسی سفارت کاروں اور سفارت خانوں کے خلاف کارروائی کرنے والے ممالک کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے اور ان میں یونان، ڈنمارک، سلووینیا، کروشیا اور سلواکیہ شامل ہیں"۔Unfriendly Countries list of Russia
یہ فہرست روس کی سرزمین پر موجود افراد کی تعداد کی بھی نشاندہی کرتی ہے جن کے ساتھ غیر دوست ممالک کے سفارتی مشن اور ان کے سفارت خانے ملازمت کے معاہدے کر سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹ کے مطابق، یونان میں 34 افراد، ڈنمارک میں 20، سلوواکیہ میں 16 افراد کی حد ہے۔ جب کہ سلووینیا اور کروشیا اپنے سفارتی مشنوں اور سفارتخانوں کے دفاتر میں عملہ نہیں رکھ سکیں گے۔