ڈھاکہ: امریکہ نے امن و قانون برقرار رکھنے اور حالات کو کنٹرول کرنے میں بنگلہ دیشی پولیس فورس کی صلاحیت اور کردار کی تعریف کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ 'کنٹری رپورٹ آن ٹیررزم 2021' میں ان حقائق کا ذکر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی پولیس فورس زمینی اور سمندری سرحدوں پر گشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس کے علاوہ فورس نے ہوائی اڈوں پر سامان اور مسافروں کی اسکریننگ کے لیے افرادی قوت میں اضافے کے ساتھ جدید آلات کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں سال 2021 میں دہشت گردی کے تین اہم واقعات پیش آئے اور ان کو ملک کی امن و قانون کی فورسز نے اچھی طرح نمٹایا۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں یہاں امریکی تربیت یافتہ اہلکاروں نے امریکی ریموٹ کنٹرول روبوٹ کے ذریعے بم کو ناکارہ بنا دیا۔