بیروت: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2006 میں 34 روزہ جنگ کے بعد سرحد کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی کشیدگی میں جمعرات کو لبنان سے اسرائیل پر راکٹس فائر کیے گئے۔ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق راکٹس اس وقت فائر ہوئے جب اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد الاقصی کے اندر فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں پر پورے خطے سے بڑے پیمانے پر مذمت اور جوابی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔پاکستان نے مسجد الاقصی پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، اس ضمن میں قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ خواتین اور بچوں پر حملے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ کو یروشلم سے تشدد کے مناظر پر 'تشویش' ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اسرائیلی شراکت داروں اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تاہم الاقصی پر حملے کے بارے میں بات کرنے کے لیے امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان کوئی خاص رابطہ نہیں ہوا۔فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان سے داغے گئے راکٹوں کا الزام فلسطینی گروپوں پر لگایا ہے۔ترجمان نے کہا کہ 'ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ یہ فلسطینی آگ ہے البتہ یہ کہنا مشکل ہے، یہ حماس ہو سکتی ہے یہ اسلامی جہاد ہو سکتی ہے، ہم ابھی تک حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ حزب اللہ نہیں تھی۔'