اردو

urdu

ETV Bharat / international

Lewiston Maine Mass Shooting لیوسٹن فائرنگ میں مطلوب مشتبہ شخص کی لاش برآمد - رابرٹ کارڈ کی بلا اشتعال فائرنگ میں 18 افراد ہلاک

امریکہ کے میئن کے لیوسٹن میں بلااشتعال فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی لاش براآمد ہوئی ہے۔ رابرٹ کارڈ کی بلا اشتعال فائرنگ میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔Androscoggin COunty Sheriff's Office

Suspected of killing 18 people in Lewiston found dead
Suspected of killing 18 people in Lewiston found dead

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 2:16 PM IST

نیویارک: امریکی ریاست میئن کے لیوسٹن میں 18 افراد کے قتل کا مشتبہ رابرٹ کارڈ مبینہ طورپر مردہ حالت میں پایاگیا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی۔مین ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ شخص مقامی وقت کے مطابق جمعہ دیر رات تقریباً 23:45 پر لزبن فالس میں دریائے اینڈروسکوگن کے قریب مردہ پایا گیا۔ 40 سالہ رابرٹ کارڈ یوسٹن کے قریبی شہر لزبن میں ایک ری سائیکلنگ سینٹر میں کام کرتا تھا ۔بدھ کی رات کو رابرٹ کارڈ نے مختلف تفریحی مقامات پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔

مین ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کارڈ پر الزام ہے کہ اس نے بدھ کی شام ایک ریستوراں اور بولنگ ایلی میں فائرنگ کی تھی اور اسکے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ اینڈوسکوگن کاؤنٹی شیرف آفس (پولیس) نے حملہ آور کی تصویر بھی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کی تھی۔ اس تصویر میں حملہ آور ہاتھ میں ہتھیار پکڑے نظر آ رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی یہ حملہ آور جرم کرنے کے بعد کہیں فرار ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ایک چھ سالہ بچے نے اپنے ٹیچر کو ہی گولی مار دی

آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی فائرنگ کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب لاس ویگس میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 60 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details